Add To collaction

01-Jun-2022 لیکھنی کی کہانی -تحریری مقابلہ شمع

ساتھ کچھ بھی نہ لیکے جاتی ہے 
زندگی کتنے بوجھ اٹھاتی ہے

جب بھی سینے سے ماں لگاتی ہے 
میری  تقدیر  جگمگاتی ہے

دیگی دھوکا یہ ایک دن سبکو 
ساتھ کب زندگی نِبھاتی ہے 

بکھری شبنم ہو پھول پر جیسے
اشک پلکوں پے وہ سجاتی ہے


میرے رہبر مجھے نہ کر گمراہ
اب تو منزل قریب آتی ہے

ساری دنیا میں یہ اجالا کرے
کیوں ھوا شمع کو بجھاتی ہے

یاد بچپن کی آتی ہے اے ادا
جب کلی کوی مسکراتی ہے

۔۔۔۔از قلم شاعر سید فیض المراد ۔ادا مصباحی

   12
5 Comments

Reyaan

07-Jun-2022 08:48 PM

👌👌👌

Reply

Saba Rahman

05-Jun-2022 10:59 PM

Nyc

Reply

Gunjan Kamal

05-Jun-2022 08:40 PM

👏👌

Reply